اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد میں مزید کمی کا اعلان کردیا

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد میں مزید کمی کا اعلان کردیا

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امداد میں مزید 20لاکھ ڈالرز کم کرنیکا اعلان کردیا ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیرروکنے سے متعلق قرارداد کی منظوری پراسرائیل نے احتجاجاً عالمی ادارے کی امداد کم کردی ہے۔اسرائیل نے رواں برس جنوری میں اقوام متحدہ کی امدادمیں60لاکھ ڈالرزکی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے23 دسمبر 2016 میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکیخلاف قرارداردمنظورکی تھی،جسے امریکی حکومت نے ویٹو نہیں کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر