میامی اوپن،رافیل نڈال اور فیبیو فوگنینی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی اوپن،رافیل نڈال اور فیبیو فوگنینی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی(اے پی پی) رافیل نڈال اور فیبیو فوگنینی نے میامی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، عالمی نمبر چار جاپان کائی نیشیکوری شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میامی میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی نے سیکنڈ سیڈڈ جاپان کے کائی نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا، ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال نے امریکا کے جیک سوک بآسانی 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی