اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ ٹائی

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ، پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ ٹائی

کوکس بازار(اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 23 ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، حارث سہیل اور حسین طلعت نے نصف سنچریاں سکور کیں، جواب میں بنگال ٹائیگرز نے بھی 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے، کپتان مومن الحق نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، گزشتہ روز کوکس بازار میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 23 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے، حارث سہیل 63 اور حسین طلعت (ناٹ آؤٹ) 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد سیف الدین نے تین جبکہ ابوالحسن اور احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں بنگلہ دیش نے بھی مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے، اس طرح میچ ٹائی ہوگیا، کپتان مومن الحق نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، محمد متھن 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، اسامہ میر، ظفر گوہر اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی