پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ نرم رویہ اختیارکیا:شعیب اختر

پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ نرم رویہ اختیارکیا:شعیب اختر
 پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ نرم رویہ اختیارکیا:شعیب اختر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہاہے کہ پی سی بی نے محمد عرفان کے ساتھ بہت نرم رویہ اختیار کیاہے ،فاسٹ باولر خود کو خوش قسمت سمجھے کہ انہیں بہت کم سزا ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق فاسٹ باؤلر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے محمد عرفان دو بار مل چکے ہیں اورانہوں نے پھر بھی نہیں بتا یا جوکہ ایک جرم ہے۔محمد عرفان ایک سیدھا سادھا لڑکا ہے جو لاہورمیں آئے او رانہیں میچ فکسنگ اور بکیز کے حوالے سے بتایا بھی گیا تھاہے لیکن پھر بھی انہوں نے پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھیں کہ اانہیں صرف ایک سال سے چھ ماہ کی پابندی کاسامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ سے میچ فکسنگ شروع ہوتی ہے اور اگرپی سی بی کو میچ فکسنگ ختم کرنا چاہتی ہے اسے او پر سے نیچے کی جانب آنا پڑے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی