قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان کوعہدے سے ہٹادیا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان وومن ٹیم کے ہیڈکوچ کبیر خان کو چنگ سے فارغ کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوکریاں کرنے والے کبیر خان کو میڈیا کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صبیح حیدر کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کبیر خان کوچنگ کے ساتھ بنک کی نوکری بھی کررہے تھے اور پی سی بی کے قانون کے مطابق کوچ ایک ہی وقت میں دونوکریاں نہیں کرسکتا اس لئے کبیر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔