ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ ڈربی شائر کے صدر مقرر

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ ڈربی شائر کے صدر مقرر
 ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ ڈربی شائر کے صدر مقرر

  

لندن(اے پی پی) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم فاسٹ باؤلر مائیکل ہولڈنگ ڈربی شائر کے نئے صدر مقرر ہو گئے۔ 63 سالہ ہولڈنگ 1970ء سے 1980ء کے دوران ویسٹ انڈین باؤلنگ اٹیک کو لیڈ کرتے تھے اور انہوں نے 249 وکٹیں لے رکھی تھیں، انہیں 1983ء سے چھ سیزنز میں ڈربی شائر کلب کی نمائندگی کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ہولڈنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈربی شائر کا صدر مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے، کلب حکام کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی