وینس ولیمز اور جوہانہ کونٹا میامی اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

وینس ولیمز اور جوہانہ کونٹا میامی اوپن کے سیمی فائنل میں داخل
 وینس ولیمز اور جوہانہ کونٹا میامی اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

  

میامی(اے پی پی) وینس ولیمز اور جوہانہ کونٹا جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے میامی اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، عالمی نمبر دو اینجلیق کربر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق میامی اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے تھرڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-6 اور 6-2 سے ہرایا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی، چوتھے کوارٹر فائنل میں امریکا کی وینس ولیمز نے ٹاپ سیڈڈ جرمنی کی اینجلیق کربر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی