وکٹوریہ نے شیفلڈ شیلڈ 2016/17 کا ٹائٹل جیت لیا

وکٹوریہ نے شیفلڈ شیلڈ 2016/17 کا ٹائٹل جیت لیا

سڈنی(اے پی پی) وکٹوریہ نے شیفلڈ شیلڈ 2016/17 کا ٹائٹل جیت لیا، پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے پر جان ہالینڈ میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے، وکٹوریہ اور ساؤتھ آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا فائنل ڈرا ہوا تاہم پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے وکٹوریہ کو فاتح قرار دیا گیا۔ جمعرات کو میچ کے پانچویں اور آخری روز وکٹوریہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 323 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایرن فنچ 83 اور ڈینیئل کرسچن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پہلی اننگز میں 200 رنز کی برتری کی بدولت وکٹوریہ نے ساؤتھ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 524 رنز کا مشکل ہدف دیا، ساؤتھ آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے، تراوس ہیڈ نے 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فواد احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے وکٹوریہ کو فاتح قرار دیا گیا، اس طرح وکٹوریہ ٹرافی کی حقدار ٹھہری۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی