سری لنکا کو کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں:بنگلہ دیشی کوچ

سری لنکا کو کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں:بنگلہ دیشی کوچ
سری لنکا کو کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں:بنگلہ دیشی کوچ

  

دمبولا(اے پی پی) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کوچ چندیکا ہتھورا سنگھا نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی سری لنکا کو آخری ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ون ڈے میں (کل) ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گی اور مہمان بنگال ٹائیگرز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیریز میں برتری کی وجہ سے پوری ٹیم پر اعتماد ہے اور کھلاڑی سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کیلئے بے تاب ہیں،آخری ون ڈے میں آئی لینڈرز پر زیادہ دباؤ ہو گا اسلئے ہماری ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں پر سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی