جدیجہ دنیا کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے، یونس اوراظہرکی تنزلی

جدیجہ دنیا کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے، یونس اوراظہرکی تنزلی

دبئی(اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ کین ولیمسن پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد 3 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، پوجارا کی 2، ویرات کوہلی، اظہرعلی اور یونس خان کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی، لوکیش راہول 12 درجے چھلانگ لگا کر 11ویں نمبر پر پہنچ گئے، باؤلرز میں جدیجہ سرفہرست ہیں، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سمتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، ولیمسن 3 درجے ترقی پا کر پانچویں سے دوسرے نمبر پر آ گئے، پوجارا 2 درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے، جو روٹ کا تیسرا نمبر برقرار ہے، ویرات کوہلی ایک درجہ گر کر پانچویں نمبر پر چلے گئے، ڈی کوک 4 سیڑھیاں چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گئے، اظہرعلی اور یونس خان ایک، ایک درجہ گر کر ساتویں اور آٹھویں جبکہ وارنر اور آملہ ایک، ایک درجہ گر کر نویں اور دسویں نمبر پر آ گئے، بھارتی بلے باز لوکیش راہول 12 درجے چھلانگ لگا کر 23ویں سے 11ویں نمبر پر آ گئے، باؤلرز میں جدیجہ سرفہرست، ایشون دوسرے، ہیراتھ تیسرے، ہیزلووڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہے، کاگیسوربادا ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ رینکڈ جنوبی افریقن باؤلر بن گئے، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں، جدیجہ ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے، ایشون تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی