وقار یونس نے کامران اکمل کی سلیکشن کو حیران کن قرار دیدیا

وقار یونس نے کامران اکمل کی سلیکشن کو حیران کن قرار دیدیا
 وقار یونس نے کامران اکمل کی سلیکشن کو حیران کن قرار دیدیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کوچ وقار یونس نے سلیکٹرز کے فیصلے کو حیران کن قرار دے دیاہے ۔وقار یونس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جو کھلاڑی کبھی وکٹ کیپنگ گلوز کے بغیر میدان میں نہیں اترا اس کو ٹیم میں شامل کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کامران اکمل کی فیلڈنگ پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ۔ کامران اکمل دوسری مرتبہ سپیشلٹ بیٹسمین کے طور پر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں ۔اس سے پہلے وہ 2007 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے اور فیلڈنگ کرتے ہوئے اوپنر لوٹس بوسمین کا کیچ ڈراپ کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی