اے سی سی ایمرجنگ، افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اے سی سی ایمرجنگ، افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکہ(اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز کپ میں افغانستانی ٹیم بھارت کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، افغانستانی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 47ویں اوور کی تیسری گیند پر 8 وکٹوں پر پورا کیا، یونس احمدزئی نے 51 اور سمیع اللہ شنواری نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ نوین الحق کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو ایمرجنگ ٹیمز کپ میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں بھارت انڈر 23 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 242 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ہانوما 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نوین الحق نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں افغانستان انڈر 23 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 46.3 اوورز میں 8 وکٹوں پر حاصل کیا، یونس احمد زئی نے 51 اور سمیع اللہ شنواری نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی