سپیشل اولمپکس میں میڈلز،کھلاڑیوں کیلئے خصوصی تقریب

سپیشل اولمپکس میں میڈلز،کھلاڑیوں کیلئے خصوصی تقریب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ سپیشل اولمپکس میں کھلاڑیوں نے 16میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے تمام سپیشل کھلاڑیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، نابینا کھلاڑیوں کیلئے سٹیڈیم تیار کر رہے ہیں جس کا جلد افتتاح ہوگا، سپیشل ایجوکیشن کے تمام سکولز میں ٹریننگ پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا ، پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ، ان خیالات کا اظہار سپیشل اولمپکس میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو چیکس دینے کی تقریب سے کیا اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ، ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ ، پاکستان سپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین انیس الرحمٰن ،سربراہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیراعلیٰ ہاؤس سیدہ فاطمہ زیدی اور رائے مصطفی بھی موجود تھے ، وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تعلیم ، صحت کے ساتھ سپورٹس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کہا ہے کہ، سپیشل اولمپکس میں ہمارے کھلاڑیوں نے میڈلز جیت کرملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، سپورٹس کے فروغ کیلئے سکولز اورکالجز میں فلڈلائٹس گراؤنڈز تیار کیے جارہے ہیں ، اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر 10کرکٹ کی پچز تیار کی جارہی ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی