مہنگائی کرنے والے 91دکادار گرفتار ، 20کو جیل بھیج دیا گیا

مہنگائی کرنے والے 91دکادار گرفتار ، 20کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے793مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر32دکانداروں کے چالان کیے جبکہ65,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،90افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر91افراد کو گرفتار کروایا گیا۔20 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1