مردم شماری،یو این او کے وفد نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا

مردم شماری،یو این او کے وفد نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) یو این او کے ایک وفد نے شہر میں جاری مردم شماری کا جا ئزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس لاہور کا دورہ کیا۔یو این او وفدانٹرنیشنل اور نیشنل نمائندگان اُزوما اُوکے ، ڈاکٹر نو شین محمو د اورڈاکٹر رفیق چا نڈیو پر مشتمل تھا۔ یو این او وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو اور جنرل) کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں افسران نے وفد کو مردم شماری میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کام کے با رے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں وفد نے ڈی سی آفس میں قائم مردم شماری کنٹرول روم اور میڈیا سیل ڈی سی آفس کا بھی دَورہ کیا جہاں پر پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈی سی لاہور عمران مقبول نے یو این او وفد کو مردم شماری کنٹرول روم اور میڈیا سیل کی کا رکردگی کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی۔