علاج بالغذا بہت فائدہ مند ہے حکیم افضل میو،حکیم رفیق صابر

علاج بالغذا بہت فائدہ مند ہے حکیم افضل میو،حکیم رفیق صابر

لاہور(پ ر)غذا ہماری زندگی کا اہم جزو ہے۔غذا کا کردار حالتِ صحت کو قائم رکھنے کیلئے بھی اور حالتِ مرض کو دور کرنے کے لئے بھی ہے۔اس لئے فطری طور پرعلاج بھی کچھ غذا کو چھوڑنے اور کچھ غذاکو کھانے سے کرنا پڑتا ہے۔اس سے بہت سے دائمی فوائد حاصل ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ماہرین غذایئت جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ اطباء پاکستان حکیم عبدالرزاق ربانی ،حکیم محمد افضل میو،حکیم رفیق احمد صابر،حکیم محمد اکرم مغل اور حکیم غلام فرید میر نے ربانی دواخانہ شامی پارک چونگی امر سدھولاہور میں بیماریوں کے علاج میں غذا کی اہمیت وافادیت کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1