ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کو اہمیت دے،ناصر اقبال

ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کو اہمیت دے،ناصر اقبال

لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ،آرگنائزررابعہ رحمن ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور ندیم اشرف ، تنویرخان،میاں زاہدلطیف ،سلمان پرویز ،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان ایڈووکیٹ، ممتاز حیدر اعوان ،محمدشاہدمحمود ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ، صدر فیصل آبادندیم مصطفی اورصدرقصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ ریاست شہریوں کے بنیادی حقوق کی اپنی ترجیحات میں بھرپوراہمیت دے۔عوام کا ریاستی نظام پراعتمادبرقرار نہیں رہا، عام آدمی کوکسی سطح پراقتدارمیں شریک نہیں کیا جاتا۔عوام کے ٹیکس کاپیسہ کہاں اورکیوں استعمال ہوگا ،ان سے قطعی نہیں پوچھا جاتا۔انسانوں کے حقوق بری طرح متاثر ہورہے ہیں،تعمیروترقی کی آڑ میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مشاورت کوسیاست اورجمہوریت کاحسن کہاجاتا ہے مگر ہمارے ملک میں یہ رواج ختم ہوگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1