انسداد ڈینگی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے،سمیر احمد سید

انسداد ڈینگی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے،سمیر احمد سید

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران فیلڈ میں ڈینگی سرویلینس پر ما مور سٹاف کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

۔ ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی رکھیں اور پانی کو ایک جگہ اکٹھا نہ ہونے دیں اور انسدادِ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1