تحریک انصاف حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے

تحریک انصاف حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے حقوق اور ملکی معاملات پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،عوام کو یقین دلاتے ہیں انہیں آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات صرف دکھاوا ہیں، عوام آج بھی شہباز شریف کے پیپلز پارٹی کی قیادت کے پیٹ سے کرپشن اور لوٹ مار کی رقم نکلوانے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کے بیانات نہیں بھولے ۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے باریاں لگا نے کیلئے پارٹنر شپ قائم کر رکھی ہے لیکن اب عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1