تعلیم پروگرام قوم کی بیٹیوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے

تعلیم پروگرام قوم کی بیٹیوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ تعلیم پروگرام قوم کی بیٹیوں کیلئے وزیر اعلیٰ کا تحفہ ہے۔پنجاب حکومت بچیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے۔والدین بچیوں کو گھروں میں بیٹھانے کی بجائے سکول بھیجیں تاکہ وہ مستقبل میں وہ ان کا سہارا بن سکیں۔پنجاب حکومت کا پروگرام ’’زیور تعلیم ‘‘ غریب اور مستحق افراد کیلئے اپنی بیچوں کو تعلیم دلوانے کا بہترین ذریعہ ہے۔پنجاب حکومت نے گزشتہ آٹھ سالوں میں سب سے طلبہ و طالبات کیلئے پروگرامز متعارف کرائے ہیں۔محکمہ تعلیم کی بہتر پالیسی کی بدولت صوبے میں سرکاری سکولوں کا معیار بہتر ہورہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1