فلاح عامہ کے منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

فلاح عامہ کے منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کے تمام امور جلد از جلدنمٹاتے ہوئے تعمیراتی سر گرمیوں کا آغاز کیا جارہا ہے اور ان کے معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا قوم کے خون پسینے کی کمائی کا دیانتدارانہ استعمال یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کا یہ ترقیاتی پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کی تکمیل سے ہر علاقہ اور طبقہ کے عوام مستفید ہوں گے انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے قومی اسمبلی کے 23 حلقوں جبکہ 46 صو بائی حلقوں میں 4600 ملین روپے کی لاگت سے یہ منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ انہو ں نے بتایاکہ 1524 منصوبوں میں سے1449 منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے جن پر4400ملین روپے لاگت آئے گی