پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی

پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخاب میں پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کو اب دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن اور جیالے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو پاکستان کے کونے کونے میں پھیلانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سالوں میں ناکامیوں کے ریکارڈ بنائے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1