لاہور منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے ،ذکر اللہ مجاہد

لاہور منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے ،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر کے نوجوانوں کو بے مقصدیت اور منشیات کی دلدل سے نکالیں گے، شہر لاہور منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے ۔پنجاب حکومت اور پولیس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ا ن خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جے آئی یوتھ لاہور کیذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ،جے آئی یوتھ لاہور کے جنرل سیکرٹری طاہر جاوید ، رہنماء جماعت اسلامی لاہور عمر شہباز ، جے آئی یوتھ لاہور کے علاقہ جات کے صدورعلی ڈوگر ایڈووکیٹ ، عدنان ملک ، عبد الماجد ، علی عباس ، محسن علی رضا ، وسیم کھوکھر ، حسن جٹ ، عبداللہ ایڈووکیٹ ،حافظ ادریس ، کاظم شاہ و دیگر رہنماوں نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1