محکمہ زکوٰۃ مستحق افراد کی مدد کے لئے کوشاں ہے،نغمہ مشتاق لانگ

محکمہ زکوٰۃ مستحق افراد کی مدد کے لئے کوشاں ہے،نغمہ مشتاق لانگ

لاہور(لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر زکوٰۃوعشر نغمہ مشتاق لانگ نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ وعشر ابتدا ہی سے غربت کے خاتمہ ،عمومی و فنی تعلیم ، صحت عامہ کی سہولیات ،نابینا افراد کے لیے ماہانہ امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے محکمہ بچیوں کے لیے شادی گرانٹ کا اجراء ،سرکاری ومخصوص نجی ہسپتالوں کے مستحق زکوٰۃ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ،اور رجسٹرڈ دینی مدارس کے لیے ضرورت مند طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔یہ بات صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معاشرے میں سے غربت کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں نادار خاندانوں کی کفالت غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے گرانٹ ،مستحق طلبا ء وطالبات کو تعلیمی وظائف اور خادم پنجاب روزگار سکیم برائے ہنرمند افراد کا اجراء کیا گیا انہوں نے کہا کہ مستحقین کو زکوٰۃ کی تقسیم بذریعہ موبائل فون سروس کی جارہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1