کولڈ سٹورج نہ ہونے سے 100ارب کے پھل ضائع ہو رہے ہیں،مہرین

کولڈ سٹورج نہ ہونے سے 100ارب کے پھل ضائع ہو رہے ہیں،مہرین

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ پراسنگ پلانٹ اور کولڈسٹور ج نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ 100ارب روپے کے پھل ضائع ہورہے ہیں، سرکاری محکمے عوام کو ریلیف تو کیا دیں گے یہ قرض بھی بر وقت خر چ کرنے نہیں کرسکتے ،سرکاری محکموں کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے۔

،حکمرانوں نے ان محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے ذاتی ترجیحات پر توجی دی ہے ، اے ڈی بی پی قرض کے عدم استعمال پر پاکستان کو 70لاکھ ڈالر کا جرنامہ ہوگا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے مختلف منصوبوں کے لئے 6ارب روپے 40کروڑڈالر کا قرض فراہم کیا اس میں صرف ایک ارب 80کروڑ ڈالر ہی خرچ ہوسکے ،

مزید : میٹروپولیٹن 1