حکومتی پالیسیوں نے عوام کا جینا محال بنا دیا،اعجاز چودھری

حکومتی پالیسیوں نے عوام کا جینا محال بنا دیا،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجازاحمدچوہدری اورسابقہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے کہا ہے کہ ناکام لیگ نے اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام کاجینا مشکل کر دیا ہے ، مسلسل حکمران عوام کاخون چوش رہے ہیں، حکمرانوں کی عیاشیوں کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ،آئے روزحکومت غریب پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے ، غربت کی چکی میں پسنے والی عوام پر حکومت پٹرول بم گرانے سے باز رہے ، پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قیمتوں میں اضافے کو پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے ، ممکنہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سے کھلی دشمنی کاثبوت ہوگا ، ایک طرف روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیںآسمانوں سے باتیں کررہی ہیں دوسری طرف لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادوبھر کردیا ہے اوپر سے حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ غریب آدمی سے سراسر زیادتی کے مترادف ہوگا