پاکستان فریڈم موومنٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی

پاکستان فریڈم موومنٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ کی مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر مصباح ظفر ، سربراہ ممبر شپ پاکستان واوورسیز میجر(ر) ظفراللہ چٹھہ ، رابطہ سیکر ٹری محمد بلال صابر اورہیڈ آف کلچر ونگ مجاہد حسین بودلہ نے پی ایف ایم سنٹرل سیکر ٹر یٹ لاہور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے اعلا ن کیا کہ 2018میں ہو نے والے عام انتخابا ت میں پاکستان فریڈم موومنٹ بھرپور حصہ لے گی پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختواں خواہ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہر حلقہ سے امیدورں کھڑ ے کرئے گی اور اپنے مقابلہ میں کھرئے ہو نے والے دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کا فیصلہ چیئر مین ہا رون خواجہ کی بجائے پر ائمری یو نٹس کریں گے ۔ جا تی عمرہ ، بنی گالا اور بلا ول ہا وس کی طرح ہمارے امیدواروں کو چکر نہیں لگا نے پڑیں گے۔ پاکستان فریڈم موومنٹ ملک کی ایک رجسٹرڈ سیاسی پا رٹی ہے جس کے چیئرمین ہا رون خواجہ اعلی تعلیم یا فتہ پرعزم اورنو جواں قیادت ہیں ۔ ڈاکٹر مصباح ظفر نے کہا کہ پی ایف ایم اپنے مقامی نمائندوں کے ذریعے عوام کو مکمل طور پر با احتیار بنا نا چا ہتی ہے تا کہ عوام مقامی سطح پر اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کی عام انتخابا ت کے لئے نا مزدگی با ہمی مشاورت سے خود کر سکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1