مانگا منڈی میں بجلی چوری کا سلسلہ جاری،لیسکو کو لاکھوں کا نقصان
مانگا منڈی( ملک ممتاز حسین سے)مانگا منڈی سب ڈویژن میں عملے کی ملی بھگت سے بجلی چوری کا سلسلہ جاری،لیسکو کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان تفصیلات کے مطابق مانگا ہٹھار کی طرف ڈائریکٹر کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جارہی ہے اس حوالے سے ایس ڈی او عابد حسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ 40فیصد تو نہیں البتہ 10فیصد بجلی چوری ہورہی ہے بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے 3ٹیمیں بنا رکھی ہیں،چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔