استحکام پاکستان کے حامی پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں،اشرفبھٹی

استحکام پاکستان کے حامی پیپلز پارٹی کو مضبوط کریں،اشرفبھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان کے حامی پیپلزپارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ پاکستان کے عوام کو اپنے روشن مستقبل اوراقتدارمیں شراکت کیلئے اپنا سیاسی وزن پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈالناہوگا۔سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کا لاہورمیں ڈیرے ڈالنا فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے خوش آئند ہے ۔پیپلزپارٹی انتہائی منظم انداز سے انتخابی مہم چلائے گی اورپاناما لیگ چت ہوجائے گی ۔پل بنانے کی آڑمیں تجوریاں بھرنے والے صرف عوام کاخون چوس سکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1