تحریک انصاف عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دیگی،میا ں جاوید

تحریک انصاف عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دیگی،میا ں جاوید

لاہور ( پ ر)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدرمیاں جاوید علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدارمیں عوام کو تعلیم ،صحت سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کاجامع منصوبہ رکھتی ہے اور ہماری ترجیح عوام کامعیارزندگی بلند کرنااور انہیں آسودہ حال کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی کالونی میں یونین کونسل220 اور221 کے تنظیمی عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سرکاری وسائل سے انتخابی مہم شروع کردی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ، گڈ گورننس کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعظم کے نوٹس لینے پرمہنگائی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1