جنرل ہسپتال سے میت لے جانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز

جنرل ہسپتال سے میت لے جانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز

لاہور (جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال میں وفات پا جانے والے مریضوں کی میت لے جانے کیلئے ایک مخیر ادارے نے مفت ایمبو لینس سروس شروع کر نے کیلئے دو جدید ائیر کنڈیشنڈ ایمبو لنسز ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں ،گورمے ادارے کی طرف سے وفات پانے والے کیلئے کفن کا سامان بھی اس کے لواحقین کو دیا جا ئے گا ۔ ایل جی ایچ انتظامیہ کے حوالے کی گئیں جدید ایمبو لنسوں میں میت کے ساتھ گاڑی میں بیٹھنے کیلئے چار افراد کی گنجائش موجود ہے۔ مخیر ادارے نے ہسپتال کو بہت جلد ایسی ہی دو مزید ایمبو لنسیں دینے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1