(ن) لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا،یاسمین راشد

(ن) لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف پروفیشنلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ چور کبھی چور کا احتساب نہیں کر سکتا ، ،(ن) لیگ اورپیپلز پارٹی والے قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ ایک دفعہ پھر عوا م کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ، دونوں جماعتیں نے اپنی چوری کو بچانے کے لیے مک مکا کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی اور (ن) لیگ کو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں صرف اپنے اپنے چوروں کو بچانے کے لیے ڈیل کی جارہی ہے۔
، پانامہ کیس کے خوف کی وجہ سے حکمران ٹولہ زرداری سے ملا ہو ا ہے ، نظام کی تبد یلی اور احتسا ب کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ یہ کرپٹ ٹولہ ہے ،عوام کو حکمران زیادہ دیر تک گمراہ نہیں کر سکتے ، قوم نواز شریف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ مسترد کر چکی ہے ، اربوں روپے لوٹنے والے حکمران اقتدار پر قابض ہیں ۔