عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے،پرویز ملک

عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کا مشن ہی عوام کی بے لوث خدمت ہے، ترقی و خوشحالی کے دشمنوں نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی اپنی طرح غیر مہذب اور بد تہذیبی کی تربیت دی ہے،انہیں اپنے طرزعمل اور طرز سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہیے،عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہو چکی ہے،ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے پی ٹی آئی اور پی پی پی کے درمیان ایک مرتبہ پھر متشدد اور جارحانہ طرزسیاست کو رواج دینے کی ڈیل ہو چکی ہے جس کا ملک کسی صورت بھی متحمل نہیں،بہت جلد پی پی پی بھی پی ٹی آئی کی طرح سیاسی تنہائی کا شکار ہو جائے گی، ن لیگ کی حکومت ترقی و خوشحالی کے سفر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈپٹی میئرمیاں طارق،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار ،احسن شرافت،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجدسمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک خطہ اور ایک وژن کا عکاس ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1