سرچ آپریشن،150 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، 12 مشکوک زیر حراست

سرچ آپریشن،150 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق، 12 مشکوک زیر حراست

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن کی زیر نگرانی غالب مارکیٹ کے علاقہ میں پولیس کا گھر گھر سرچ آپریشن، 150افراد کی بائیومیٹرک تصدیق ،12مشکوک افراد گرفتار کرلیے گئے ، تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑک اور ڈی ایس پی گلبرگ نے غالب مارکیٹ پولیس کے ہمراہ شیر پاؤ پل سے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کیا ہے جس میں پولیس لائنز کی 3ریزروں نے بھی حصہ لیا ۔ اس موقع پر پولیس نے 150افراد کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کی جس میں 12افراد کے پاس شناختی دستاویزات نہ ہونے اور بائیومیٹرک میں ریکارڈ ظاہر نہ ہونے پر انھیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی