60 سے زائد پولیس ا سٹیشن نفری کی قلت کا شکار

60 سے زائد پولیس ا سٹیشن نفری کی قلت کا شکار

لاہور اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)لاہورپولیس کے60 سے زائد پولیس ا سٹیشن نفری کی قلت کا شکارہیں ، تھانوں میں موجودافسروں اور اہلکاروں سے ایکسٹرا ڈیوٹیاں کروائی جانے لگیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ نفری کی کمی کی وجہ سے شہر میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک پولیس اہلکار4ہزار سے زائد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اعداد و شمار کی روشنی میں صو با ئی دا رلحکومت کی آبادی ایک کرو ڑسے زائد ہے جس میں امن و امان کو کنٹرول کرنے کیلئے لاہور پولیس میں افسران و اہلکاروں کی کل تعد اد 26ہزا ر ہے ۔جس کیلئے شہر میں حفا طت کے لئے شہر میں قائم 85تھانے قائم ہیں جن میں سے ایک تھانے میں 25سے30پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق ایک تھانے کی حدود میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد افراد آتے ہیں ۔ شہر ہیں ایک کرو ڑ سے زا ئد آ با د ی کے لئے محض 6ڈویژنز ن قائم کی گئی ہیں جن میں سٹیٖ ڈویژن ، ما ڈ ل ٹاؤن ، صدر ، اقبا ل ٹاؤن اور سول لا ئنز اور کینٹ ڈویژنز ن شامل ہیں جن میں قائم 34سر کلز ہیں جن میں ایک ایس پی ڈ ی ایس پی تعینات ہے۔

جبکہ ایک تھانے میں ایس ایچ او اور انچا ر ج انویسٹی گیشن سمیت 25سے 30افسرا ن اور اہلکا ر کا م کر ر ہیں ہیں ۔ جبکہ متعدد تھا نے ایسے بھی ہیں جہا ں 20 کے قر یب بھی افسرا ن اور اہلکا ر تعینا ت ہیں۔

مزید : علاقائی