اورنج ترین پروجیکٹ کے مزدور وں کے کیمپ میں آتشزدگی ، 3جھلس گئے

اورنج ترین پروجیکٹ کے مزدور وں کے کیمپ میں آتشزدگی ، 3جھلس گئے

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نواں کو ٹ کے علاقہ یتیم خانہ چو ک کے قریب میٹرو پروجیکٹ کے مزدوروں کی جھونپڑیوں میں پراسرا ر طو ر آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے تین مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ،ریسکیو عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ر یسکیوذرائع کے مطابق مزدوروں کے کیمپس میں آگ چولہے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزیدکیمپوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہد ین کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے عارضی کیمپوں کو جان بوجھ کر آگ لگا ئی ہے جس کے با عث آگ نے 4جھونپڑیو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے اکبر ، ر حمت اور لیا قت زخمی ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ ر یسکیو کا کہنا ہے کہ جھونپڑیوں میں موجود کچھ سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید : علاقائی