مسلم ٹاؤن انڈر پاس ، 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، مالکان ایک دوسرے سے اْلجھتے رہے

مسلم ٹاؤن انڈر پاس ، 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، مالکان ایک دوسرے سے اْلجھتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مسلم ٹاؤن انڈر پاس پر 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلا ت کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس پر اوورٹیکنگ کے باعث پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے گاڑیوں کے انجن کو شدید نقصان پہنچا، گاڑیوں کے مالکان ایک دوسرے سے اْلجھتے رہے۔ گاڑیاں ٹکرانے سے ٹریفک کا بہاؤ بھی بری طرح متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیاں چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے جس کے باعث حادثات پیش آتے ہیں۔
مزید کہنا تھاکہ شہری گاڑی چلاتے وقت مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ اچانک بریک لگانے کی صورت میں حادثات سے بچا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -