لاہور میں 4نئے ڈرائیونگ سکول بنائیں جائینگے : رائے اعجاز احمد

لاہور میں 4نئے ڈرائیونگ سکول بنائیں جائینگے : رائے اعجاز احمد

لا ہور (کرا ئم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ڈرائیونگ تربیت کیلئے شہر کو مختلف 4زونز میں تقسیم کیا جائیگاجہاں ڈرائیونگ سکول بنائے جائیں گے ۔دورِ حاضر کی اشد ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو باقاعدہ ڈرائیونگ تربیت دے کر حادثات کی شرح میں کمی لائی جا ئے گی۔ اسی لئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 4مزید ڈرائیونگ سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ہم سڑک پر دوران ڈرائیونگ قوانین پر عمل درآمد کریں تو دوسرے شہریوں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈرائیونگ سکول سٹیٹ آف آرٹ ہے جہاں سے 2014سے آج تک ہزاروں طالبعلم استفادہ کر چکے ہیں ۔ سیکھنے کی کوئی عمر کی قید نہیں ہوتی اس لئے کسی بھی عمر کے افراد یہاں آکر داخلہ لے سکتے ہیں ۔ پوری دنیا میں لوگ ڈرائیونگ کلاسز لے کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرتے ہیں جس رجحان کو یہاں اپنانے اور بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے پہلے ڈرائیونگ کی مکمل تربیت دلوائیں تاکہ وہ سڑکوں پر دوران سفر ٹریفک قوانین پر عملدآمد کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائینز ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک ڈرائیونگ سکول سے تربیت یافتہ 43طالبعلموں میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب میں کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی امتیاز الرحمان و دیگر ٹریفک ایجوکیشن سٹاف نے شرکت کی۔انہوں نے43طالبعلموں میں اسناد تقسیم کیں جن میں 20خواتین جبکہ 23مرد طالبعلم شامل ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ کوئی بھی ڈرائیور ڈرائیونگ سکول میں 3ہفتوں کا کورس مکمل کر کے شہر میں موٹر گاڑی چلا سکتا ہے ۔ والدین بچوں کو ڈرائیونگ سے پہلے تربیت کروانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ہم آئندہ اس کاوش کو بڑھائینگے تاکہ ہمارے بچے ٹریفک قوانین کی مکمل تربیت حاصل کر کے ڈرائیونگ کے قابل ہو سکیں اور مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : علاقائی