لیڈز گروپ آفکالجز کے زیر اہتمام ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کیلئے تربیتی ورکشاپ

لیڈز گروپ آفکالجز کے زیر اہتمام ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کیلئے تربیتی ورکشاپ

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)لیڈز گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کیلئے ایک روزہ تعارفی و تربیتی ورکشاپ ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور الحسن نیازی نے خصوصی شرکت کی پروگرام کا باقائدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ بتدائی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اے ۔ڈی کاشف نے شرکاء کو خوش آمدید کہااور پروگرام کے اغراض و مقاصدبیان کیے۔سیشن کے پہلے حصے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر منظور الحسن نیازی نے تربیتی شرکاء کو ہدایات اور راہنمائی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انھوں نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کالجزکے سٹوڈنٹس کیلئے پڑھانے کی محبت،کلاس مینجمنٹ،طلبہ کی نفسیاتی و جسمانی نشوونما،پوری توانائی اور دولت نہیں کام کی لگن جیسے جذبے کی بدولت آپ ملک و قوم کی خدمت اوراسلام کا جذبہ پیدا کرنے والی نسل پیدا کر سکتے ہیں، برین ریسرچ اورموئثر تھیوری کے استعمال سے آپ بہترین استاد کا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

پڑھانے کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ لینا جیسا کہ کمپوٹر، آئی پیڈز، سمارٹ بورڈز وغیرہ کے استعمال کرنے سے طالب علموں کے سیکھنے کی صلاحیت تیز ہو جاتی ہے۔ اس سلسلے میں لیڈز گروپ آف کالجز آپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

آج کے طالب کل کے لیڈزر ہونگے یہی ہمارا عزم اور یقین ہے۔مینیجرفنانس لیڈز گروپ شاہد علی سندھو نے شرکاء کو فنانشئل معلومات، مانیٹرنگ کیش فلو، لانگ ٹرم اینڈ شارٹ ٹرم بزنس پلاننگ،ایجوکیشن مارکیٹ ٹرینڈز،آڈیٹرز سے موثر رابطہ اور سالانہ آڈٹ کی تفصیل،ادارے کی بہتری کیلئے فنانس کے ذریعے پیدا کرنا اور سٹاف کو سپروائز کرنا جیسے پروفیشنل ٹاسک ادا کرنے چاہئے۔ کیش اینڈ کیش مینجمینٹ سسٹم کے اصول و ضوابط کو سمجھنا اور غلطی سے مبرا ء کلوزنگ کرنا بہترین کام ہو گا۔ جس سے آپ اپنے سٹیک ہولڈرز کو مطمن اور ادارے کی گروتھ میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ محمدعالم منیجر اکیڈمک و کوالٹی انشورنس نے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے کہاہوئے کہا کہ پروفیشنل رزلٹ حاصل کرنے کے لئے کالجزکی نوعیت کا ادراک ہونا، طالبعلموں کے رویوں ، کلاس میں ردعمل، حاضری کا پورا ہونا ، پڑھانے کاموثرطریقہ،مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کورس سلیکشن،ٹیچرزکی ٹریننگ ،سٹوڈنٹس کے والدین سے مسلسل رابطہ رکھنا آپ کی ترجیحات ہونا چایئے تاکہ اکیڈمک اور کوالٹی دونوں کی فراہمی یقینی ہو سکے اور اگلے تعلیمی سال میں زیادہ سے زیادہ رسپانس مل سکے۔ عزیر احمد مینجر آی سی ٹی اور اسد اقبال مینجرمارکیٹنگ نے اپنے اپنے شعبوں کے مطابق شرکاء کو بریفنگ دی ۔منیجر مارکیٹنگ اسد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ اپنے اداروں میں لیڈز گروپ کا فراہم کردہ میٹریل ،ہدایات اور تھیم و کلرسکیم کو نافذالعمل کریں تاکہ برینڈ کی لک نظر آئے اور لوگوں کا اعتماد آپ پر بحال رہے۔مقامی طور پر اپنی مارکیٹنگ کمپین اور طلبہ و اساتذہ سے اپنے رابطے کو مضبوط بنائیں۔ ورکشاپ کے آخر میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکاء میں تعریفی و انعامی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ایم او یو کی دستاویز پر سائن بھی کئے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فیض الباری نے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4