وکلا ء ’’گلو بٹ ‘‘ بن گئے ، وارڈن پر تشدد ، گاڑی کے شیشے توڑ دالے

وکلا ء ’’گلو بٹ ‘‘ بن گئے ، وارڈن پر تشدد ، گاڑی کے شیشے توڑ دالے

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نصیر آبا دکے علاقہ میں وکلا نے ٹر یفک وارڈن کو تشد د کا نشانہ بنا ڈا لا اور اس کی گا ڑی کے شیشے بھی تو ڑ ڈا لے ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات 8بجے کے قریب نصیر آبا د کے علاقہ میں اشارے کی خلاف ورزی پر ٹر یفک وارڈن امتیا ز نے وکلا ء کی گاڑی کو رو کا تو وہ پہلے بحث پر اتر آئے ،بات نہ بنی تو گاڑی سے باہر نکل آئے اور ٹریفک وارڈن پر اپنے کالے کوٹ کا رعب جمانا شروع کر دیا ۔ٹریفک وارڈن وکلاء کے رعب تلے نہ آیا تو کالے کوٹ والوں نے بدتمیزی شروع کر دی جس پر تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ ٹریفک وارڈن اعجا ز بھی موقع پر پہنچ گیااور وکلا ء کی گاڑی کا چا لان کر دیاجس پر وہ طیش میں آگئے اور وارڈن پر تشدد شروع کر دیااور اس کی گا ڑی کی شیشے بھی تو ڑ ڈالے ۔وارڈن کی جا نب سے پو لیس کو اطلا ع کی گئی جس پر پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔

 

مزید : علاقائی