پاکستان نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ افزاء ترقی کی ، خالد مقبول

پاکستان نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ افزاء ترقی کی ، خالد مقبول

لاہور( پ ر) سکول آف میڈیا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں منعقدہ سلسلے وار پروگرام ’میری زندگی کا سفر‘ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار پہ روشنی ڈالی اور پاکستان کے سفر کو خوش آئند قرار دیا انہوں نے کہا پاکستان نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ افزاء ترقی کی ہے ۔ آج ہندو بھارت میں مسلمانوں کے نام سے منسوب سڑکوں اور تاریخی عمارتوں کے نام تبدیل کرنے اور ان کو منہدم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں جبکہ ہماری اعلی ٰ ظرفی یہ ہے کہ ہم نے غیر مسلموں کے نام سے منسوب جگہوں کو تاریخی قرار دے کر محفوظ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا دنیا میں موجود تمام طاقتیں چاہے جو مرضی کر لیں، اب پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔پروگرام کے آخر پر ڈین سکول آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سووینےئر پیش کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4