پِلاک کے زیر اہتمام ’’پاکستانیت کیا ہے؟‘‘ کے موضوع پر معروفادیب جاوید جبار کا لیکچر

پِلاک کے زیر اہتمام ’’پاکستانیت کیا ہے؟‘‘ کے موضوع پر معروفادیب جاوید ...

لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب او رپنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے زیر اہتمام ’’پاکستانیت کیا ہے؟‘‘ کے موضوع پر معروف ادیب سنیٹر (ریٹائرڈ) جاوید جبار نے لیکچر دیا جس میں علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بے پناہ خوبیوں کی حامل ہے۔ جیسا کہ علامہ اقبال نے کہا ’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘۔ ہمارا ملک دنیا کے ایسے خطے میں واقع ہے جو ہزاروں سال سے تہذیب و تمدن کا مرکز رہا ہے۔ یہاں پر بیک وقت کئی زبانیں بولی جاتی ہیں جن کے اندر علم و حکمت کے خزانے پوشیدہ ہیں۔

موسمی لحاظ سے بھی ہمارا ملک مالا مال ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے اِس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ملک سے باہر ہر پاکستانی اپنے وطن کا سفیر ہوتا ہے اسے ہر وہ کام کرنا چاہیے جس سے ملک کے عزت و وقار میں اضافہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک مضبوط اور با وقار قوم بننے کے لیے ہمیں انتہا پسندی، فرقہ واریت اور صوبائی عصبیت سے اپنے آپ کو پاک کرنا ہوگا۔ آخر میں ڈاکٹر صغرا صدف، ڈائریکٹر جنرل پِلاک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کے لیکچرز منعقد کروانے کا عندیہ دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4