پراونشل سلیکشن بورڈ کااجلاس

پراونشل سلیکشن بورڈ کااجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پراونشل سلیکشن بورڈ ۔2کا اکتیس واں اجلاس سول سیکرٹیریٹ لاہور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کے تحت خواتین کے مختلف کالجوں کے علاوہ سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات 150خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز)گریڈ 18)کو گریڈ 19میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسرز ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والی تمام خواتین پروفیسرز محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جنرل کیڈر سے تعلق رکھتی ہیں ۔پراونشل سلیکشن بورڈ ۔2کے اکتیس ویں اجلاس میں سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ ،سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر محمد صالح طاہر ،سیکرٹری MPDDندیم ارشاد کیانی ،سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن طاہر یوسف ، ایڈیشنل سیکر ٹری فنانس نواز خالد عربی اور ڈپٹی سیکرٹری کانفیڈنشل محترمہ نبیلہ عرفان کے علاوہ دیگر سینئر آفیسرز نے شرکت کی ۔