شاہدرہ میں اعلیٰ معیارکی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ،میاں منظور

شاہدرہ میں اعلیٰ معیارکی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ،میاں منظور

لاہور(پ ر)دی سمارٹ سکول جیاموسیٰ کیمپس شاہدرہ کی سالانہ تقریبات کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات وشیلڈز اورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے دی سمارٹ سکول جیاموسیٰ کیمپس شاہدرہ کے چےئرمین میاں منظور احمد اورپرنسپل فردوس منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ شاہدرہ میں اعلیٰ معیارکی تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں جسکا واضح ثبوت بچوں کا رزلٹ اوروالدین کا ہم پراعتماد ہے ان کاکہناتھاکہ بچوں کومعیاری تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انکی ذہنی وروحانی نشوونما بھی کی جاتی ہے۔

تاکہ بچے کسی بھی میدان میں آسانی سے آگے بڑھ سکیں تقریب کے دوران بچوں نے سبق آمیز ڈرامے ، ملی ترانے اورٹیبلو بھی پیش کئے جنہیں معززین علاقہ کی جانب سے سراہا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4