پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن اسسٹنٹس کی تربیتی ورکشاپ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن اسسٹنٹس کی تربیتی ...

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن اسسٹنٹس کی تربیتی ورکشاپ جاری ہے ۔ اس ورکشاپ میں 88نئے آنے والےDMEAs کو مانیٹر نگ اینڈ ایویلیو ایشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیبلٹس پرموثر اور منظم مانیٹرنگ کے قاعدوں پر سکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی مون ایپلیکیشن کی تازہ ترین فیچرز پر مشق کروائی گئی۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن محمد اطہر رؤف نے نئےDMEAs کو پیف میں خوش آمدید کہا ۔ بعد ازاں چےئرمین پیف انجینئر قمرالاسلام راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سٹاف کی شمولیت سے پیف کا مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ مزید فعال ہونے کے ساتھ مانیٹرنگ کے معیار میں مزید اضافہ ہواہے۔ انہوں نے DMEAs کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ذاتیات سے بالا تر ہوکر عدل و انصاف کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔

اور سکولوں کے خلاف شکایات کی انکوائری میں توازن کے ساتھ معاملات کو جانچ اور پرکھ کر رپورٹ کریں۔اس کے ساتھ ساتھ ادارے کی کامیابی کے لیے اپنی رپورٹس میں لازمی طور پریکسانیت لے کر آئیں تاکہ ہمارے کام میں عدل کا توازن نہ بگڑے۔تربیتی ورکشاپ میں مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے نئے DMEAs کی شمولیت کو پیف کے لیے خوش آئیند قراردیا اور انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن اسسٹنٹس کے توسط سے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں پیف پارٹنر سکولوں سے مسلسل رابطہ استوار ہوگیاہے۔پبلک سروس ڈیلیوری ہمارا مقصد ہے اس لیے سکول وزٹ کے دوران آپ نے حوصلہ اور تحمل سے کام کرناہے تاکہ سکولوں میں قواعد و ضوابط پر عمل در آمد کروایا جاسکے۔پارٹنر سکول مالکان تصویر کا ایک رخ دکھاتے ہیں مگر آپ نے تصویر کا دوسرارخ دیکھ کر حقائق پر مبنی رپورٹ دینی ہے۔ ڈائریکٹر (M&E) محمد اطہر رؤف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیف کے ماڈل میں low costتعلیمی ادارے آتے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ مفلس گھرانوں کے معصوم بچے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ مانیٹرنگ سٹاف دیانت داری سے پیف کی وضع کردہ شرائط پر تعلیمی اداروں کو منتخب کرے تاکہ مستحق بچوں تک مفت تعلیم تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھرپور کامیابی حاصل کی جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4