پنجم وہشتم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا

پنجم وہشتم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت منعقدہ جماعت پنجم وہشتم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج 31مارچ بروزجمعہ کو ہوگا۔جس میں پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب بھی منعقد کی جائیگی جہاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا وطالبات کو میڈلز اور انعامات بھی دئیے جائیں گے۔تقریب کے مہان خصوصی صوبائی وزیرتعلیم سکولز رانا مشہود احمد ہونگے۔ترجمان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے نتائج کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق پیک کے فروری میں منعقد ہونیوالے امتحانات میں 24لاکھ طلبا وطالبات شریک ہوئے تھے جبکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے ایک ماہ دس دن کی قلیل مدت میں آن لائن سسٹم کے ذریعے پرچہ جات کی مارکنگ مکمل کرکے نتائج تیا رکئے ہیں۔