بچوں کی تعلیم وتربیت بہترین صدقہ جاریہ ہے،مسعود صدیقی

بچوں کی تعلیم وتربیت بہترین صدقہ جاریہ ہے،مسعود صدیقی

لاہور (پ ر)بچوں کی صحیح اسلامی روحانی تعلیم وتربیت بہترین صدقہ جاریہ ہے ،انسان کو مرنے کے بعد جس چیز کاسب سے زیادہ فائدہ پہنچتاہے وہ اس کی طرف سے کیاگیا صدقہ جاریہ ہے ،ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی نے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھاکہ انسان کیلئے اپنے بچوں کوصحیح عقیدے کیساتھ ان کی تعلیم وتربیت دیناہی بہترین صدقہ جاریہ ہے۔

،اچھی تربیت سے اخلاق وکردارکے ساتھ ایمان بھی مضبوط ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا ادارہ لاثانی نعت وکلام کونسل اس سلسلے میں گرانقدرخدمات سرانجام دے رہاہے

مزید : میٹروپولیٹن 4