اشتہاروں میں نظر آنے والی حکومت کی کارکردگی گراؤنڈ لیول پر زیرو ہے،صمصام بخاری

اشتہاروں میں نظر آنے والی حکومت کی کارکردگی گراؤنڈ لیول پر زیرو ہے،صمصام ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ اشتہاروں میں نظر آنے والی حکومت کی کارکردگی گراؤنڈ لیول پر زیرو ہے ، پچھلے 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے والے ایک سال میں کیاگل کھلائیں گے، ایک مہینے میں سبزیاں،ٹماٹر ،چکن سمیت دیگر اشیاء غریب عوام کے لئے خواب بن کر رہ گئی ہیں۔ ان خیالات کااظہار سیدصمصام علی بخاری نے حلقے میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے غریب عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی ہے ، مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ، نوجوانوں ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ منفی سرگرمیوں کاشکار ہو رہے ہیں۔

جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ بے راہ روی کا شکار ہوکر نشہ جیسی لعنت کاشکار ہو رہے ہیں ، مجبور والدین حکومت کے نامناسب رویے سے سخت پریشان ہیں۔

، انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت اشتہاروں میں کارکردگی دکھا رہی ہے جبکہ گراؤنڈ لیول پر انکی کارکردگی صفر ہے ، پچھلے کئی سالوں سے لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے والے ایک سال میں کیا تیر مار لیں گے، انہوں نے کہاکہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا اجیرن بنادیا ہے ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ پانامہ فیصلے کے بعد ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہوگا اور کرپشن کرنے والے احتساب کے کٹہرے میں ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4