سٹی سکول کے طلبہ کی کیمبرج امتحانات میں شاندار کارکردگی
لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے اسکول نیٹ ورک دی سٹی اسکول نے عالمی کیمبرج امتحانات میں اپنے 557 طلباء کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا۔ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں سٹی اسکول نے نمایاں کارکردگی اور امتیازی کامیابی حاصل کرنے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کے لیے ایوارڈ جیتنے والے طلباء، ان کے والدین اور علمی زندگی سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعوکیا۔ سٹی اسکول نے وقت کے ساتھ ایک مرتبہ پھر مقامی اور عالمی دونوں سطح پر اپنے طلباء کی کامیابیوں کے ذریعے اپنے اعلیٰ تعلیمی معیارکا ثبوت دیا۔ مائیکل او سلیوان چیف ایگزیکٹو آفیسرعالمی کیمبرج امتحانات جو پاکستان میں کیمبرجO لیول اور کیمبرج انٹرنیشنل A لیول کے امتحانات فراہم کرتا ہے نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے اس تقریب کو رونق بخشی اور خصوصی خطاب کیا۔