12پولیس افسران کو نئی وردی پہنا کرارباب اختیار کو دکھائی گئی

12پولیس افسران کو نئی وردی پہنا کرارباب اختیار کو دکھائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)نئے پولیس یونیفارم پر صوبے بھر کے افسران کا عدم اعتماد تاحال قائم ،یونیفارم پہننے کی 27مارچ کی تاریخ بھی گزر گئی ، آئی جی پنجاب نے صرف 12پولیس افسران و اہلکاروں کو نیا یونیفارم پہنا کر وزیر اعلی پنجاب کو دکھا دیا ، وردی پہننے کے حوالے سے تاحال کوئی نئی تاریخ نہیں دی جاسکی ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی جانب سے تبدیل شدہ یونیفارم پر پنجاب بھر میں سے کسی بھی افسر کا اعتماد قائم نہیں ہو سکا ہے جبکہ نیا یونیفارم پہننے کی 27مارچ کی تاریح بھی گزر گئی لیکن یونیفارم نہیں پہناگیا جبکہ یونیفارم پہننے کی آئندہ تاریخ بارے بھی تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی وردی میں پستول رکھنے ، وائرلیس لٹکانے اور ہتھکڑیاں لٹکانے کیلئے بیلٹ بھی موجود نہیں ہے ۔

مزید :

علاقائی -